Time 28 جون ، 2024
پاکستان

ایوان نمائندگان کی قرارداد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا، بیرسٹرگوہر

ایوان نمائندگان کی قرارداد کو  امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا، بیرسٹرگوہر
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جو قرارداد یہ لے کر آئے اس کے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا— فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حقیقت یہ ہےکہ حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے، اس حکومت میں برداشت نہیں، ان کو نہیں معلوم کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  آج اپوزیشن لیڈرپنجاب سےان کی گاڑی، دفتر اور اسٹاف لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا، خواجہ آصف نے  اسمبلی کو اعتماد میں لیے بغیریہ بیان دیا، وہ اپنے بیان کا دفاع نہیں کرسکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف کے بیان سے  دنیا کے سامنےپاکستان کا منفی چہرہ گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جو قرارداد یہ لے کر آئے اس کے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکی قرارداد کو انہوں نے نہیں پڑھا، قرارداد میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اورصاف شفاف انتخابات کی بات کی گئی ہے۔

مزید خبریں :