Time 30 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
فوٹو: آئی سی سی 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا اور ساتھ ہی کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی  68 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ملے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم جنوبی افریقا کو  12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی 35 کروڑ روپے سے زائد ملے۔

مزید خبریں :