Time 30 جون ، 2024
کھیل

جے شاہ کی ورلڈکپ جیتنے کی پیشگوئی پوری، وائرل ویڈیو میں ایسا کیا کہا تھا؟

بھارت گزشتہ شب سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت 17 سال بعد دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، 2007 میں بھی پہلی بار فائنل جیتا تھا۔

بھارت 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ہار گیا تھا اور آسٹریلیا چھٹی بار ٹائٹل جیتا تھا۔

تاہم رواں سال فروری میں بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی پیش گوئی کردی تھی۔

بھارت کی جیت کے بعد جے شاہ کی پیش گوئی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو رواں سال فروری میں راجکوٹ میں ایک تقریب کی ہے جس میں بھارتی ٹیم بھی شریک ہے۔

ویڈیو میں جے شاہ کہتے ہیں کہ ’سب لوگ ورلڈکپ کیلئے میرے بیان کا انتظار کرر ہے تھے کہ میں کچھ بولتا کیوں نہیں، میں آپ سب کو کہنا چاہتا ہوں 2023 میں احمد آباد میں مسلسل 10 میچز میں کامیابی کے بعد بھلے ہم نے ورلڈ کپ نہیں جیتا ہم نے دل جیتا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں آپ سے وعدہ کرنا چاہتاہوں روہت شرما کی کپتانی میں 2024 میں بارباڈوس میں ہم ضرور بھارت کا جھنڈا گاڑیں گے‘ـ

مزید خبریں :