Time 01 جولائی ، 2024
کھیل

سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مینز ٹیم کی طرح خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی: خط کا متن/ فائل فوٹو

لاہور : آسٹریلیا میں مقیم سابق افغان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز   نےافغان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل  پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کردی۔

سابق افغان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز نے افغانستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مینز ٹیم کی طرح خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی لہٰذا آئی سی سی آسٹریلیا میں پناہ گزین ویمن ٹیم کو بنانے میں ہماری مدد کرے۔

خط میں آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز  کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کی ویمن ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینیج کرسکتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان پناہ گزین ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹیم بنانے سے افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔