Time 01 جولائی ، 2024
کھیل

کوہلی کے بغیر بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم

کوہلی کے بغیر  بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم
سنجے منجریکر نے بھارت کے 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بننے پر ایکس ٹیم کیلئے ایک تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کے بغیر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔

سنجے منجریکر نے بھارت کے 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بننے پر ایکس ٹیم کیلئے ایک تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی۔

 ٹوئٹ میں سنجے منجریکر نے بھارتی کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایماندار لکھا اور کہا تھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے آخر تک ٹیم کیلئے محنت کی۔

کوہلی کے بغیر  بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم
اسکرین شاٹ

ایک اور ٹوئٹ میں سنجے نے بھارتی بولرز ہاردک پانڈیا ، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے  کہ بھارتی بولرز نے جیت اپنے نام کی۔

سنجے منجریکر کی تعریفی پوسٹ میں ویرات کوہلی کو شامل نہ دیکھ کر بھارتی بھڑک اٹھے اور سابق بھارتی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کوہلی کے بغیر  بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم

ایک صارف نے سنجے منجریکر پر تنقید کرتے ہوئے ان کی پوسٹ کو انتہائی برا رویہ قرار دیا اور لکھا کہ پہلے سنجے نے اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا اور اب کریڈٹس میں بھی ویرات کو شامل نہیں کیا، کیسا منافق ہے یہ شخص، ویرات کوہلی لیجنڈ تھے، ہیں اور لیجنڈ رہیں گے۔

ایک صارف نے سابق بھارتی بیٹر کی ٹوئٹ پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ایک ٹوئٹ میں کوہلی کو بھی  مینشن کردیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل کا کیرئیر سنجے کے پورے کیرئیر سے بھی بڑا ہے۔

انکت نامی صارف نے سنجے کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئےانہیں یاد دلایا ایک عرصے سے ٹیم کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینے پر ویرات کوہلی کے شکر گزار ہیں۔


مزید خبریں :