پاکستان
08 فروری ، 2013

کراچی:دن بھرہڑتال کے بعد شہر کھل گیا، سڑکوں پر ٹریفک کم

کراچی:دن بھرہڑتال کے بعد شہر کھل گیا، سڑکوں پر ٹریفک کم

کراچی … کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور علمائے کرام کے قتل کے خلاف دن بھر ہڑتال کے بعد شہر کھل گیا، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔ ہڑتال کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی گئی، جبکہ سڑکوں پر ٹائر جلاکر ٹریفک بند کردی گئی۔ کراچی میں مشتعل افراد نے پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، گرو مندر، سہراب گوٹھ، لی مارکیٹ، لیاری، ماڑی پور اور ابو الحسن اصفہانی روڈ کے علاقوں میں سٹرکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلائے، جس کے باعث سینٹرل جیل سے گرومندر، لسبیلہ سے پٹیل پاڑہ اور گرومندر تک ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ نامعلوم افراد نے لیاری کے قریب 2 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔ مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس اور دکانیں بھی بند رہیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے انتہائی کم ہے جس کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس پی راوٴ انوار کے مطابق بن قاسم ٹاوٴن میں اسٹیل ٹاوٴن کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی ۔ پولیس موبائل کے پہنچنے پر مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھراوٴ کیا جس سے سب انسپکٹر بھی زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :