Time 01 جولائی ، 2024
دنیا

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ
فوٹو: فائل

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

غم و غصے سے بھرے مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمے دار قرار دیا۔

مزید خبریں :