پاکستان
08 فروری ، 2013

کنٹرول لائن کشیدگی دور کرنیکا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے ، سیکریٹری خارجہ

کنٹرول لائن کشیدگی دور کرنیکا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے ، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد … سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے بات چیت چل رہی ہے، توقع ہے ڈرون حملے ختم ہو جائیں گے، مذاکرات ہی بہتر آپشن ہے، دیگر آپشنز میں رسک ہے جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا، کنٹرول لائن پر کشیدگی دور کرنے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے ۔ حاجی عدیل کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکی حکام کے مطابق ڈرون حملوں سے القاعدہ کا کسی حد تک خاتمہ ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد میں مزید کمی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، اب القاعدہ کا کردار کافی حد تک ختم ہو چکا ہے، امریکا سے مذاکرات چل رہے ہیں، ڈرون حملے ختم ہونے کی توقع ہے۔ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ان حملوں میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ مولانا غفور حیدری نے کہا کہ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں جبکہ حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ڈرون گرانا تو آسان ہے، اس کے بعد ردعمل کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ افغان طالبان کی رہائی سے متعلق سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ اس حوالے سے افغان حکومت کو کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، پاکستان نے سابق افغان گورنر، شیڈو گورنر اور سابق افغان طالبان وزراء کو رہا کیا ہے۔

مزید خبریں :