08 فروری ، 2013
کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے 10 دن کے اندر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما جام مدد علی نے موٴقف اختیار کیا کہ رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو اپوزیشن لیڈربنانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ہے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، انہیں مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو 10 روز میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدالت خود فیصلہ کرے گی۔