پاکستان
08 فروری ، 2013

گوجرانوالہ :ایم ایس پر تشدد کرنے والے ینگ ڈاکٹرز رہا

گوجرانوالہ :ایم ایس پر تشدد کرنے والے ینگ ڈاکٹرز رہا

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں قید ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر کاشف بلال سمیت تمام ساتوں ڈاکٹرز کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سینئرزسے معافی مانگیں۔ سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے جیسے ہی ڈاکٹرز رہا ہوئے ان کے والدین اور ساتھیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ڈاکٹر کاشف بلال نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں سینئرز سے معافی مانگنے کا کوئی حکم نہیں ملا۔

مزید خبریں :