08 فروری ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن پاکستان کے 20 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 سے 19 تک کے 20 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید، جوائنٹ الیکشن کمشنر تنویر ضیاء بٹ شامل ہیں جنہیں گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی گئی، ترقی پانے والے مزید افسران میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، ڈپٹی الیکشن کمشنرز حیدرآباد و راولپنڈی بھی شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو گریڈ 20 جبکہ ڈپٹی الیکشن کمشنرز حیدرآباد و راولپنڈی کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز بدین و زیارت کو گریڈ 17 سے 18 اور الیکشن آفیسرز زیارت، جعفر آباد، واشک، خضدار، تربت، چاغی، راولپنڈی اور اسلام آباد کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دی گئی۔