08 فروری ، 2013
کراچی …وفاقی وزیر تجارت امین فہیم کا کہنا ہے کہ تاجروں سے بھتہ لینے اور انہیں دھمکیاں دینے کے مسئلے کاتمام پارٹیوں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈیئزل پارک منصوبہ کے لیے زمین کی لیز کے دستاویزات پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نیپانچ سال کے دوران کسی سیاسی آدمی کو جیل نہیں بھیجا جو جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔تاجروں سے بھتالینے اور دھمکیاں دینے کے سوال پر وفاقی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کاتمام پارٹیوں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔