Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم میں شامل 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی

جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم میں شامل 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم میں شامل 39 میں سے 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے خط پر جاری توہین عدالت کیس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ آزادکشمیر کے شہری خواجہ محمد یاسین کے اکاؤنٹ سے یہ ہیش ٹیگ شروع ہوا، اس نے انکوائری جوائن نہیں کی۔

عدالت نے کہا کہ یہ نیلم ویلی میں بیٹھا ہےجسٹس بابرستار پر اس کا کیا اعتراض ہوسکتا ہے یہ حیران کن ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے شہری سید فیضان رفیع نے بھی ایک ہیش ٹیگ شروع کیا، اس کو نوٹس کیا تو  اس نے جواب دیا کہ وہ بیرون ملک ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ  ایف آئی اے کو ایکس کا جواب آگیا ہے جس میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :