08 فروری ، 2013
لوئر اورکزئی ایجنسی … لوئر اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 27 زخمیوں کوہاٹ اور پشاور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ہیڈ کوارٹر چوک میں قائم ایک جنرل اسٹور پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، دھماکے سے 6 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو کوہاٹ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق پشاور منتقل کئے گئے10 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دھماکے میں موجود 5 افراد موقع پر ہلاک اور کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا خیز مواد کو جرنل اسٹور کے اندر نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کی شدت سے قریببی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔