پاکستان
08 فروری ، 2013

نواز شریف مفاہمت اور چوہدری نثارتصادم چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

نواز شریف مفاہمت اور چوہدری نثارتصادم چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

شیخوپورہ … وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف مفاہمت جبکہ چوہدری نثار تصادم چاہتے ہیں، چوہدری نثار اور شہباز شریف کی پالیسیاں نواز شریف سے مختلف ہیں۔ شیخوپورہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ وہ دھرنا نہیں دیناچاہتے لیکن چوہدری نثار نے دھرنا دیا، میاں صاحب کے پاس جو وسائل ہیں وہ انہوں نے پیدا نہیں کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے اپنے ریونیو تو گرے ہوئے ہیں، وفاق نے جو وسائل فراہم کئے اس سے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :