Time 03 جولائی ، 2024
پاکستان

فیصلہ ہوچکا تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا، حسن رؤف

فیصلہ ہوچکا  تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا، حسن رؤف
فواد چوہدری کو پارٹی سے برطرفی کا خط جاری ہوچکا ہے، رؤف حسن

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائیگا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ  فواد چوہدری کو پارٹی سے برطرفی کا خط جاری ہوچکا ہے، اخلاقی طور  پر اب فواد چوہدری تحریک انصاف پر تنقید نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ  دو روزقبل   تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ فواد چوہدری سمیت جوبھی پارٹی قیادت پرتنقید کرتا ہے اسے سخت جواب دیا جائے، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پارٹی معاملات پر تبصرے کا کوئی اخلاقی جواز  یا اختیار نہیں۔


مزید خبریں :