پاکستان
08 فروری ، 2013

کامران فیصل کے جسم سے حاصل 3 نمونے برطانیہ بھیج دیئے گئے

کامران فیصل کے جسم سے حاصل 3 نمونے برطانیہ بھیج دیئے گئے

اسلام آباد … قبر کشائی کے بعد نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے جسم سے حاصل کردہ 3 نمونے فارنزک ٹیسٹ کیلئے برطانیہ بھیج دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کامران فیصل کے جسم سے حاصل کردہ نمونے وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر برطانوی فارنزک ایجنسی کو بھیجے۔ کامران فیصل کی قبر کشائی کے بعد ان کے جسم سے 15 نمونے حاصل کئے گئے تھے، ان میں سے 9 پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی جبکہ 3 نمونے نیشنل فارنزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے ہیں۔

مزید خبریں :