پاکستان
08 فروری ، 2013

لاہور: صدر کی آمد، نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز کا میڈیا پر تشدد

لاہور: صدر کی آمد، نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز کا میڈیا پر تشدد

لاہور … لاہور میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول ہاوٴس کے افتتاح کے موقع پر نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی کی اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کو دھکے دیئے اور انہیں دور ہٹانے کیلئے واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی پھینکا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو دھمکیاں دیں اور ان کی گاڑیوں کو گھیرے میں لے لیا۔ اہلکاروں کے لاٹھی چارج سے کئی کیمرہ مین زخمی ہو گئے جبکہ ایک نجی چینل کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں :