08 فروری ، 2013
برمنگھم … برطانیہ میں ملالہ یوسف زئی کو سر کی ری کنسٹرکٹو سرجری کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا نے برمنگھم اسپتال کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ملالہ یوسف زئی کو طبیعت میں بہتری کی وجہ سے گھر جانے کی اجاز ت دی گئی۔ ملالہ کی گزشتہ ہفتے 2 ری کنسٹرکٹو سرجریز ہوئی تھیں جس میں ان کی کھوپڑی کے پچھلے حصے میں ٹائی ٹینیم کی دھات کی پلٹ نصب کی گئی۔ دوسری سرجری میں ان کے کان میں سماعت کیلئے آلہ نصب کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملالہ معمول کے چیک اپ کیلئے او پی ڈی میں آتی رہیں گی۔