08 فروری ، 2013
لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ان سے فوری مذاکرات کا آغاز کرے۔ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ فوج کی جانب سے ایسا رویہ سامنے آنا چاہئے جس سے اعتماد بحال اور مذاکرات کامیاب ہوں، دونوں طرف اعتماد بحال کرنے اور مذاکرات کی کامیابی کیلئے جماعت اسلامی سے جو پن پڑا ضرور کریں گے۔ سید منورحسن نے کہا مذاکرات کی میز جلدبچھائی جائے تاکہ طالبان کے نام سے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔