08 فروری ، 2013
ملتان … ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ ملتان کے علاقہ چونگی نمبر 14 ٹی بی روڈ پر پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔