پاکستان
08 فروری ، 2013

بجلی پیداوار: وزیر اعظم کا وزارت پیٹرولیم کو تیل کا ذخیرہ بڑھانے کی ہدایت

بجلی پیداوار: وزیر اعظم کا وزارت پیٹرولیم کو تیل کا ذخیرہ بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما میں بجلی بنانے والی کمپنیز کو تیل کی بروقت فراہمی کیلئے ملک میں ذخیرہ بڑھایا جائے، وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ پاور سیکٹر کو تیل کی سپلائی بڑھا کر 15ہزار میٹرک ٹن کردی گئی ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کے حکام نے گیس اور پیٹرولیم ذخائر کی دریافت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ تیل و گیس کی تلاش کیلئے غیرملکی سرمایہ کار کمپنیز کو راغب کرنے کی پالیسی بہتر بنائی جائے اور موجودہ منصوبوں پر ڈرلنگ کا کام بھی تیز کیاجائے تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جہاں یہ منصوبے شروع کئے گئے ہیں یا کئے جانا ہیں وہاں مقامی افراد کو روزگار کے موقع پر ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں۔

مزید خبریں :