پاکستان
08 فروری ، 2013

علماء کے قاتل ایک ہفتے میں گرفتار نہ ہوئے تو ہر شارع پر دھرنا دینگے، قاری عثمان

کراچی … جمعیت علمائے اسلام ف کراچی کے امیر قاری عثمان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں علماء کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو کراچی کی ہر شارع پر دھرنا دیں گے اور دینی مدارس کے طلبہ کو وہیں تعلیم دی جائے گی۔ جامعة العلومِ اسلامیہ بنوری ٹاوٴن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاری عثمان نے الزام لگایا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بھتا خوری، ٹارگٹ کلنگ اور لوٹ مار عروج پر ہے۔ قاری عثمان نے پولیس اور رینجرز کی جانب سے ہڑتال کے دوران گرفتار کئے گئے افرادکی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :