Time 03 جولائی ، 2024
پاکستان

داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر مفضل سیف الدین عشرہ محرم کیلئے کراچی آئیں گے

داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر مفضل سیف الدین عشرہ محرم کیلئے کراچی آئیں گے
حکومت پاکستان اور داؤدی بوہرہ برادری نے مفضل سیف الدین کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی— فوٹو:داؤدی بوہرہ جماعت

داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر مفضل سیف الدین عشرہ محرم کیلئے کراچی آئیں گے۔

داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیاکو آرڈی نیٹر شبیرہریانہ والا کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان اور داؤدی بوہرہ برادری نے مفضل سیف الدین کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر مفضل سیف الدین عشرہ محرم کے لیے کراچی آئیں گے۔

عشرہ مبارکہ دس دن کا وہ عرصہ ہے جس میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، ان کے نواسے امام حسینؓ، ان کے خاندان اور ساتھیوں کی یاد منائی جاتی ہے۔

میڈیاکو آرڈی نیٹ کے مطابق عشرے کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے 80 ہزار سے زائد داؤدی بوہرہ افراد کی شرکت متوقع ہے، تیاریوں کیلئے حکومتی اداروں اور مقامی تنظمیوں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔