Time 06 جولائی ، 2024
پاکستان

آج رات سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان

آج رات سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان
کراچی اور سجاول میں 8 اور 9 جولائی کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں آج رات سے مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 7 سے 8 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی اور سجاول میں 8 اور 9 جولائی کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :