Time 06 جولائی ، 2024
پاکستان

لیسکو میں مبینہ اووربلنگ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی

لیسکو میں مبینہ اووربلنگ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی
 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مبینہ طورپر زائد بل ڈالے گئے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےانکوائری شروع کردی۔

ذرائع کےمطابق 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مبینہ طورپر زائد بل ڈالے گئے ہیں، اووربلنگ کے باعث ان پروٹیکیٹڈ صارفین کی کیٹیگری تبدیل ہوگئی اورانہیں کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پرانکوائری شروع کردی ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ڈائریکٹرکسٹمرسروسز لیسکو اور ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جس میں لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات   بھی طلب کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ، ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

مزید خبریں :