Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

گھوٹکی: موٹروے ایم فائیو کے اکثر مقامات سے حفاظتی تاریں چوری

گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو کے اکثر مقامات سے حفاظتی تاریں چوری کرلی گئیں۔

موٹروے پر حفاظتی تاریں چوری ہونے کے بعد موٹر وے پر گاڑی چلانا غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

 تاریں چوری ہونے کے سبب اطراف کے جانور آسانی سے موٹروے پر آجاتے ہیں اور حادثوں کا باعث بنتے ہیں۔

موٹر وے حکام اور مقامی پولیس ابھی تک کوئی بھی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید خبریں :