Time 06 جولائی ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 58 ہزار سے متجاوز

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد  58 ہزار سے متجاوز
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونےکی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار  سے بھی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 سے 30 جون کے درمیان 479 مقدمات دائر ہوئے اور 201 مقدمات نمٹائےگئے۔

مزید خبریں :