کاروبار
09 فروری ، 2013

لاہور: صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنزکو ہفتہ وار دو دن گیس دئیے جانے کا اعلان

 لاہور: صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنزکو ہفتہ وار دو دن گیس دئیے جانے کا اعلان

لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ وار دو دو دن گیس ملنا شروع ہوجائیگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف حمید نے کہا کہ رواں مالی سال میں پونے تین لاکھ گھریلو کنکشن جاری کئے ہیں، گیس کی قلت سے گھریلو شعبہ متاثر نہیں ہوا اورنہ ہی صارفین نے جلوس نکالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی طلب اور رسد میں 312 ملین کیوبک فٹ کا فرق ہے، گیس دانستہ بند رکھنے کا تاثر غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن خود مختار ادارہ ہے اوراس میں بھرتیاں پہلے سے جاری ہیں، الیکشن کمیشن نئی بھرتیوں پر پابندی لگائے گا تو اسکا حکم تسلیم کریں گے۔

مزید خبریں :