Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

اسلام آباد سے متعلق اہم فیصلے، شہر میں پیٹرول والی موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد

اسلام آباد سے متعلق اہم فیصلے، شہر میں پیٹرول والی موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد
ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی: محسن نقوی/ فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے اہم فیصلے کرلیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی اور ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق  کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لیے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید خبریں :