Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان، تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتا دیا

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان، تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتا دیا
، آئندہ دو سے تین روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی: سردار سرفراز۔ فوٹو فائل

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں آج مون سون کی پہلی بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے لیکن کہیں کہیں معتدل شدت کی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیز بارش کا کوئی اسپیل نظر نہیں آرہا، جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ دو سے تین روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی، کراچی میں ایک بار پھر جون کی طرح حبس اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پہلے جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد موسم کافی بہتر ہو جاتا تھا، لیکن ہر سال گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :