پاکستان
09 فروری ، 2013

محکمہ صحت پنجاب نے مزید 55 ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا

محکمہ صحت پنجاب نے مزید 55 ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا

لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے غیرحاضری کی بناپر مزید 55 ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا ہے،جمعہ کے روز بھی مسلسل غیرحاضررہنے والے 90 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا،جبکہ295 مزیدڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آج برطرف کئے گئے55ڈاکٹرز پرالزام ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے غیرحاضر ہیں،ان ڈاکٹروں کو پہلے شوکازنوٹسزبھی جاری کئے گئے مگر وہ حاضر نہ ہوئے،حکام کے مطابق مزید 295 ڈاکٹرزکے خلاف بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے،جمعہ کے روزبھی محکمہ صحت پنجاب نے 90 ڈاکٹرز کوایک سال کی مسلسل غیرحاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹرز کی برطرفیوں کا تعلق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے نہیں ہے۔

مزید خبریں :