Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی: پولو گراؤنڈ میں مذہبی جماعت کی تقریب، ٹریفک پلان جاری

کراچی: پولو گراؤنڈ میں مذہبی جماعت کی تقریب، ٹریفک پلان جاری
تقریب کے شرکا وائے ایم سی اے گراؤنڈ اور ڈی جے کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کر سکیں گے: ترجمان ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: پولو گراؤنڈ میں  آج ہونے والی مذہبی جماعت کی تقریب کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پارکنگ انتظامات اور ٹریفک پلان جاری کردیا ۔

 کراچی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق 5 اکتوبر کی شام 7 بجے بارہ دری نزد باغ جناح ( پولو گراؤنڈ) میں مذہبی جماعت کی تقریب ہوگی، بارہ دری پولو گراؤنڈ میں مذہبی جماعت کی تقریب کے شرکا وائے ایم سی اے گراؤنڈ اور ڈی جے کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کر سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا،شاہین کمپلیکس سے آنے والے ٹریفک کو ضیاالدین احمد روڈ  اور پی آئی ڈی سی چوک کی طرف بھیجا جائےگا۔

شاہین کمپلیکس سے آنے والے ایم آرکیانی چوک سے زینب مارکیٹ کی جانب جاسکیں گے، اسی طرح  زینب مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک فوارہ چوک سے شاہراہ فیصل جا سکے گی اور سندھ کلب چوک میٹروپول سے فوارہ چوک تک دونوں اطراف نو پارکنگ زون ہوگا۔

مزید خبریں :