Time 05 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج آرٹ ایگزی بیشن، تھیٹر پلیز سمیت میگا کانسرٹ بھی ہوگا

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج آرٹ ایگزی بیشن، تھیٹر پلیز سمیت میگا کانسرٹ بھی ہوگا
 ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج دوپہر آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد ہوگا/فوٹوفائل 

آرٹس کونسل، جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کو آج 10 روز مکمل ہو جائیں گے۔

  ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دسویں روز آرٹ ایگزی بیشن اور تھیٹر پلیز سمیت میگا کانسرٹ بھی ہوگا۔

 ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج دوپہر آرٹ ایگزی بیشن کا انعقاد ہوگا جس  میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم اور  سندھ کے وزیر سیاحت و ثقافت ذوالفقارعلی شاہ شرکت کریں گے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں  شام 7 بجے جاپانی تھیٹر  پلے " آر یو لونگ اٹ" پیش کیا جائے گا اور 8 بجے  میگا میوزک کانسرٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ  آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :