09 فروری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے فاٹا میں پارٹی فعال بنانے کے امیر مقام کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔پارٹی قائد نے امیدواروں کے چناو اور دیگر تجاویزپر مشتمل رپورٹ دوہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف نے پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر امیرمقام کو فاٹا کا نگران مقرر کیا ہے اور انہیں قبائلی علاقوں میں پارٹی کوفعال اور مضبوط بنانے کا ٹاسک سونپا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے امیرمقام کو قبائلی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرنے اور آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناو اور دیگر امور کے حوالے سے تجاویز اور رپورٹ دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔