پاکستان
09 فروری ، 2013

کرپشن کی روک تھام کیلئے مضبوط لائحہ عمل ضروری ہے،وزیر قانون

کرپشن کی روک تھام کیلئے مضبوط لائحہ عمل ضروری ہے،وزیر قانون

کراچی…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ،جبکہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں نیب اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تحت ہونے والے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے،تاہم انتخابات اپنے مقرر وقت پرہونگے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد امن امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے اور اگرصوبائی حکومت درخواست کرے گی تو وفاقی حکومت اس کی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب فصیح بخاری اپنے عہدے سے ایمانداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔ دعاگو ہوں کہ وہ بلاخوف وخطراپنا کام ایمانداری سے جاری رکھیں گے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 2008 سے اب تک کسی سیاستدان کے خلاف کوئی کیس داخل نہیں ہوا، حکومت کے اپنے لوگوں کے خلاف عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے،کامران فیصل کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور رپورٹس کا انتظار ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں خرابی کی وجہ سے کرپشن پھیل رہی ہے۔ جبکہ غربت اور بے روزگاری کی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔

مزید خبریں :