Time 07 جولائی ، 2024
کھیل

بھارت کیخلاف اہم سیریز، سری لنکا نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی

بھارت کیخلاف اہم سیریز، سری لنکا نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی
سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کنسلٹنٹ کا عاقب جاوید سے معاہدہ کیا تھا— فوٹو:فائل

سری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کر دی۔

سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کنسلٹنٹ کا عاقب جاوید سے معاہدہ کیا تھا اور ان کا 15 جولائی تک معاہدہ تھا۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کے معاہدے میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ سری لنکا کرکٹ نے دوبارہ پیش کش کی جس پر میں نے توسیع کی پیشکش قبول کر لی۔

ان کا کہناتھاکہ اگلے دو ماہ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز ہیں، ٹیم کے علاوہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ بھی کام کرنا ہے۔

مزید خبریں :