09 فروری ، 2013
لاہور…لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے ،مزید چھ ینگ ڈاکٹرز سروسز اسپتال کے باہر قائم کیمپ میں ہڑتالی ساتھیوں میں شامل ہو گئے،ینگ ڈاکٹرز نے سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ،چھٹے روز مزید 6 ڈاکٹرز اپنے ساتھیوں کی بھوک ہڑتال میں شامل ہو گئے،ہڑتالی ڈاکٹروں نے پانی کے بعد او ایس آر کا استعمال بھی شروع کر دیاہے،ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں کو لاہور طلب کر لیا ہے،کل میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ کو مطالبات پر مشتمل گزارشات پیش کرینگے۔