پاکستان
09 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کی ممکنہ تحلیل کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست

الیکشن کمیشن کی ممکنہ تحلیل کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست

لاہور…الیکشن کمیشن کی ممکنہ تحلیل کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکر دی گئی ۔بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی تشکیل درست ہے ، اس کی تشکیل نو کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کی درخواست کو مسترد کیا جائے،درخواست کی جانب سے استدعا کی گئی کہ طاہرالقادری اور تحریک انصاف الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں ،عدالت اس کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :