Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

’میں 1 ڈین لیول تک پہنچا ہوں‘، بلاول تائی کوانڈو کے کھلاڑی نکلے

سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تائی کوانڈو کے کھلاڑی نکلے۔

بلاول بھٹو زرداری سے گورنر ہاؤس میں سابق ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی، اس کے علاوہ ان سے تائی کوانڈو میں گولڈ میڈلسٹ میمونہ نصیر بلوچ اور پاکیزہ کی بھی ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ میں تائی کوانڈو میں 1 ڈین تک پہنچا ہوں۔

ان کا تائی کوانڈو پلیئرز سے دلچسپ مکالمہ ہوا اورمیمونہ سے کہا کہ آپ 2 ڈین ہیں، مجھے آپ کو اپنا کوچ بنانا ہوگا۔

بلاول سے والی بال ٹیم کیپٹن مراد جہاں، کھلاڑیوں ولید خان، مصور، ماؤتائی چیمپئن خان سعید آفریدی اور پاکستان کی پہلی خاتون اسپرنٹر تمیم خان نے بھی ملاقاتیں کیں۔

جوڈو ورلڈ چیمپئن عزیز الحق، کوہ پیما ثمر خان بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملے۔پی پی چیئرمین نے ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

مزید خبریں :