Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنے کی دعوت دے دی

وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنے کی دعوت دے دی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنےکی دعوت دے دی۔

کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو بلوچستان  اور  پاکستان کی خیرخواہی چاہتا ہے اسے گلے لگائیں گے، خارجی طاقتوں کو ہم سب جانتے ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، وفاق بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ ہے، اگر بلوچستان اور کے پی میں سرمایہ کاری لانی ہے تو سکیورٹی ہماری سب سے پہلی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے حوالے سے میں شکایت نہیں کر رہا،گوادر میں سیف سٹی بند کر دیا گیا، گوادر ان شاء اللہ ریکوڈک کی کانوں سے زیادہ فائدہ مند ہوگا، ہم گوادر کو شاندار پورٹ بنانےکے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے جس کی کئی وجوہات ہیں، اگر 500 ارب سبسڈی کا پیسا بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر لگا ہوتا تو یہاں ترقی ہوتی۔

مزید خبریں :