Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

کے پی حکومت کے عہدیدار دہشتگردوں کے سہولت کار بن جائیں توکیسے دہشتگردی کا مقابلہ ہوگا؟ بلاول

کے پی حکومت کے عہدیدار دہشتگردوں کے سہولت کار بن جائیں توکیسے دہشتگردی کا مقابلہ ہوگا؟ بلاول
فوٹو: @MediaCellPPP

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ اگر خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کے عہدیدار دہشت گردوں کے سہولت کار بن جائیں توکیسے دہشت گردی کا مقابلہ ہوگا؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن سکیورٹی مسائل پر ایک ہیں، اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں سنی سنائی بات نہیں ہوگی، حقیقت سامنے رکھی جائےگی۔ماضی کے چند فیصلوں کے باعث اب تک دہشت گردی سے نہیں نمٹ سکے۔ اگر خیبر پختونخوا حکومت کے عہدیدار دہشت گردوں کے سہولت کار بن جائيں گے تو کس طرح دہشت گردی کا مقابلہ ہو سکےگا؟

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ کوئی اتنا نہیں رویا جتنا قیدی نمبر آٹھ سو چار  رو رہا ہے۔

اس موقع پر بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، ہم وزارتوں کے خواہش مند نہيں، ہم سے جو معاہدہ ہوا ہے اس پر عمل کیا جائے۔ ن لیگ سے معاہدہ ہےکہ ترقیاتی بجٹ پر مشاورت ہوگی، امید ہے وفاق اگلے سال مشاورت کرےگا۔

مزید خبریں :