09 جولائی ، 2024
معروف بھارتی پاپ آئیکون اوشا اوتھپ کے شوہر جانی 78 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اوشا اوتھپ کے شوہر کا انتقال پیر کو ہوا ، ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 78 سالہ جانی نے اپنی رہائش گاہ پر ٹی وی دیکھنے کے دوران اچانک بے چینی اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اوشا اوتھپ کے شوہر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جانی، اوشا اوتھپ کے دوسرے شوہر تھے اور وہ چائے کے باغات کے شعبے سے منسلک تھے۔
جوڑے کی ملاقات 1970 کی دہائی کی شروعات میں ہوئی تھی اور پھر شادی کی، دونوں کے 2 بچے ہیں۔