Time 18 جون ، 2025
دنیا

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو کسی صورت ایران،عراق اور اسرائیل نہ جانے کی ہدایت

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو کسی صورت ایران،عراق اور اسرائیل نہ جانے کی ہدایت
مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیےمڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی ہے: امریکی محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو

امریکی سفارتخانے کی جانب سے آج سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں۔

اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوئزری بھی جاری کردی گئی ہے۔

امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیےمڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی ہے۔

مزید خبریں :