Time 09 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
فوٹو: اے آئی

ملک میں آج  سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپےکمی ہوئی ہے۔

100 روپےکمی کے بعد ایک تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہے۔

10 گرام سونا 86 روپے کم ہوکر 210048 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 2342 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2362 ڈالر فی اونس ہے۔