Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے: مولانا فضل الرحمان

مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے: مولانا فضل الرحمان
اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے: سربراہ جے یو آئی (ف)__فوٹو: فائل

ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے،اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔

مزید خبریں :