10 جولائی ، 2024
مظفرآباد: وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایاکہ گاڑی میں ڈارئیور سمیت 17 افراد سوار تھے جن میں سے7مرد، 4 خواتین اور4بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جائے حادثہ پرگھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جائے حادثہ پر مقامی افراد اور رضا کار نوجوانوں نے امدادی کارروئیوں میں حصہ لیا۔ بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔