10 جولائی ، 2024
لاہور کی مقامی عدالت نے اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم شوہر حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہازیب کے مطابق ان کا شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے شدید تشدد کیا۔ عائشہ نے طبی معائنے کے بعد شوہر کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔
عائشہ جہانزیب نےشوہرکےخلاف تھانہ سرورروڈمیں مقدمہ درج کرایا۔
ایف آئی آر میں عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ خاوند مجھے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے، اب تشدد کرکے مجھے شدید زخمی کردیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عائشہ جہانزیب کےگرفتار شوہرکو کینٹ کچہری لاہور کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کرکے عدالت سے دوروز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔