Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

غیر ملکی پرواز میں خاتون مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی پرواز میں خاتون مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
فلائی دبئی کی پرواز بینکاک سے کولمبو جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران طیارے میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ فوٹو فائل

دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی کولمبو کی پرواز میں سوار خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

خاتون مسافر کے انتقال کے باعث غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 دبئی سے بذریعہ بینکاک کولمبو جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔

کراچی ائیرپورٹ پر پرواز کے اترنے پر سول ایوییشن اتھارٹی کی ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا تو اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں، بعدازاں پرواز میت کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

مزید خبریں :