پاکستان
09 فروری ، 2013

حکومت اور فوج طالبان سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلیں، منور حسن

حکومت اور فوج طالبان سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلیں، منور حسن

لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ فوج اورحکومت کو طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلینی چاہئے، طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونا قوم کی ضرورت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ طالبان بھی پاکستان کے شہری ہیں، اْن سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پر دباوٴ ڈال کر کراچی میں دوبارہ حلقہ بندی اور ووٹر لسٹ میں تبدیلی سے روک دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر کا کہناتھاکہ اتحادی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، اب سیاسی جماعتیں زیادہ سے زیادہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔

مزید خبریں :